سعودی عرب کے دورے پر موجود وزیربرائے اوورسیز پاکستانی نے ریاست میں پھنسے افراد کو تین آپشن دیدیئے ، یہ کون کونسے آپشن ہیں؟ آپ بھی جانئے ‎

سعودی عرب کے دورے پر موجود وزیربرائے اوورسیز پاکستانی نے ریاست میں پھنسے ...
سعودی عرب کے دورے پر موجود وزیربرائے اوورسیز پاکستانی نے ریاست میں پھنسے افراد کو تین آپشن دیدیئے ، یہ کون کونسے آپشن ہیں؟ آپ بھی جانئے ‎

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے دورے پر موجود  وزیر برائے اوور سیز پاکستانی صدر الدین راشدی نے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے سامنے تین آپشنز رکھے ہیں کہ وہ یہیں پر قیام کریں اور کمپنیوں سے اپنا معاوضہ حاصل کرنے کیلئے کوشش کریں ، اپنا معاہدہ کسی دوسری کمپنی میں منتقل کر لیں ،یا گھر واپس جائیں اور یہاں پر کسی ساتھی کو اپنے معاوضے کے حصول کی جدوجہد کیلئے منتخب کریں ۔
تفصیلات کے مطابق صدر الدین شاہ راشدی نے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے سعودی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہاہے ۔پاکستانی وزیر نے انہوں نے  پاکستانی مزدوروں کو زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ سابقہ کمپنیوں سے اپنی تنخواہیں حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے اسی دوران ریاست میں اپنی کفالت کو منتقل کریں۔
صدر الدین راشدی نے سعود ی عرب میں مشکلات کا شکار پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں رکیں اور اپنی تنخواہیں حاصل کرنے کیلئے جدو جہد کریں اگرچہ ان کے پاس گھر لوٹنے کا بھی اختیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہاں پھنسے پاکستانیوں کی مدد کرنے کیلئے ہی وزیراعظم نوازشریف نے مجھے یہاں بھیجاہے ۔صدر الدین راشدی نے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے سامنے تین آپشنز رکھے کہ یہیں پر قیام کریں اور کمپنیوں سے اپنا معاوضہ حاصل کرنے کیلئے کوشش کریں ، اپنا معاہدہ کسی دوسری کمپنی میں منتقل کر لیں ،یا گھر واپس جائیں اور یہاں پر کسی ساتھی کو اپنے معاوضے کے حصول کی جدوجہد کیلئے منتخب کریں ۔راشدی کا کہناتھا کہ ان کی سعودی وزیر برائے لیبر سے طویل ملاقات ہوئی ہے جس دوران تمام تر مسائل کے حل پر گفتگو کی گئی ۔انہوں نے پاکستانی کیمپس کا دورہ کیا جس دوران سعود ی عرب میں پاکستانی سفیر منظور الحق بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

مزید :

قومی -