اسکردو میں جیپ بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری ،8سیاح جاں بحق ،تین زخمی

اسکردو میں جیپ بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری ،8سیاح جاں بحق ،تین زخمی
اسکردو میں جیپ بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری ،8سیاح جاں بحق ،تین زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسکردو (مانیٹرنگ ڈیسک )اسکردو میں جیپ بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری جس سے 8سیاح جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق اسکردو کے علاقے سد پارہ کے مقام پر جیپ بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری جس سے 8 افراد موقع ہی پر جاں بحق ہو گئے جبکہ تین افراد زخمی ہوئے ہیں ۔جیب دیو سائی سے اسکردو جا رہی تھی ۔امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے میڈ یکل سنٹر منتقل کردیا ۔

مزید :

سکردو -