پاک فوج کی خفیہ اطلاع پر جگوٹ میں کاروائی،دو دہشتگرد گرفتار ،اسلحہ اور خود کش جیکٹ برآمد

پاک فوج کی خفیہ اطلاع پر جگوٹ میں کاروائی،دو دہشتگرد گرفتار ،اسلحہ اور خود ...
 پاک فوج کی خفیہ اطلاع پر جگوٹ میں کاروائی،دو دہشتگرد گرفتار ،اسلحہ اور خود کش جیکٹ برآمد

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج نے گلگت بلتستان کے علاقے جگوٹ میں کاروائی کے دوران دو دہشتگردوں کو گرفتار کر کے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیاہے ۔

پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر گلگت بلتستا ن کے علاقے جگوٹ میں کاروائی کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیاہے ۔آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ دہشتگرد ایک گاڑی میں اسلحہ و گولہ بارود منتقل کررہے تھے کہ خفیہ اطلاعات پر کاروائی کر کے گرفتار کیا گیا جبکہ ان کے قبضہ سے ایک خود کش جیکٹ بھی برآمد ہو ئی ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی گاڑی سے 5رائفلیں ،دو کلاشنکوف ،دو پستول اور 270ڈیٹونیٹر ،کلاشکوف کے 12میگزین اور 1800سے زائد مختلف قسم کی گولیاں برآمد کی گئی ہیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں