تجارت بڑھانے کیلئے ای کامرس گیٹ قائم کرنے کا فیصلہ، چین نے وہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی: تہمینہ دولتانہ

تجارت بڑھانے کیلئے ای کامرس گیٹ قائم کرنے کا فیصلہ، چین نے وہاڑی انڈسٹریل ...
تجارت بڑھانے کیلئے ای کامرس گیٹ قائم کرنے کا فیصلہ، چین نے وہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی: تہمینہ دولتانہ

  

لاہور(آئی این پی) سابق وفاقی وزیر و رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں غیر ملکی اور ملکی سرمایہ کاری کے فروغ و استحکام کیلئے ای کامرس گیٹ قائم کرے، چین نے وہاڑی میں انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام کیلئے سرمایہ کاری خواہش کا اظہار کیا ہے،ہماری کوشش ہے کہ سرمایہ کاروں کو بہترین سہولتیں فراہم کریں۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق تہمینہ دولتانہ نے بتایاکہ سرمایہ کاروں کو ای کامرس کے ذریعے ہر ممکنہ سہولیات دستیاب ہوں گی، وزارت آئی ٹی اس مقصد کیلئے وزارت کامرس کو تعاون فراہم کر رہی ہے۔ چین سے کئے گئے معاہدے اور آئی ٹی میں بہترین اقدامات سے پاکستان تیزی سے ترقی کرے گا۔ پاکستان میں آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر بڑی تیزی کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ہم ’’ڈیجیٹل پاکستان‘‘ کے وڑن پر عمل پیرا ہیں۔ پرائیویٹ سیکٹر کی معاونت کے ساتھ ہمارا ’’ایکسلریٹڈ۔ ڈیجیٹائزیش ‘‘ کا خواب بہت جلد شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے، ہم مل کر اس سیکٹر میں ہونے والی فقید المثال ترقی سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

اُنہوں نے کہاکہ ہم ’’ای کامرس گیٹ وے فریم ورک‘‘ بنانے کیلئے منسٹری آف کامرس کے ساتھ معاونت کر رہے ہیں تاکہ آن لائن تجارت مزید فروغ پاسکے اور ای تجارت کے ساتھ منسلک کمپنیاں اور صارفین رقوم کی ترسیل پراعتماد طریقے سے کر سکیں۔ای کامرس گیٹ وے کے حوالہ سے سرمایہ کاری کرنے والے کسی بھی پلیئر کو تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی کیوں کہ یہ ای کامرس ویلیوچین کا اہم ترین جزو ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلا تخصیص پورے ملک (خاص طورپر پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں) کو آئی سی ٹی انفراسٹرکچر کی ترسیل کیلئے سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں۔

مزید : بزنس