پنجاب حکومت 23اگست کو انٹرنیشنل یوتھ ڈے منانے کافیصلہ

پنجاب حکومت 23اگست کو انٹرنیشنل یوتھ ڈے منانے کافیصلہ
پنجاب حکومت 23اگست کو انٹرنیشنل یوتھ ڈے منانے کافیصلہ

  

لاہور( آئی این پی) ڈپٹی سیکرٹری یوتھ آ فیئر ز ڈیپاٹمنٹ تہمینہ حبیب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت 23اگست کو انٹرنیشنل یوتھ ڈے منائے گی‘یوتھ پیس فیسٹیول میں 500سے زائد نوجوان کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں‘اس فیسٹیو ل کا مقصد ”امن کا قیام“ ہے۔ملک میں موجودہ حالات کے پیش نظر نوجوانوں میں جسمانی سرگرمیاں نہ ہونگے کے برابر رہ گئی ہیں۔حکومت پنجاب کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مشغول کرنا ہے۔

پریس کلب میں برگد این جی او کے زیر اہتمام منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے اُنہوں نے کہاکہ 23اگست کو منعقدہ ہونے والے پروگرام میں پچاس فیصد لڑکے اور پچاس فیصد لڑکیاں حصہ لے رہی ہیں۔اس موقع پر میوزکل پروگرام کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک کے معروف سنگر اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔جنوبی پنجاب کے نوجوان بھی بھر پور شرکت کررہے ہیں۔

اس موقع پر ان کے ساتھ ایم پی اے میری گل،ایم پی اے نبیلہ حاکم علی خان اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر برگد صبیحہ شاہین موجود تھیں۔

یاد رہے یہ پروگرام 23اگست کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگویج اینڈ کلچر میں منعقد ہو گا۔

مزید : لاہور