مرزا تنویر کا قتل وزیر اعلیٰ کی ناک کے نیچے ہوا ، پنجاب حکومت کو لوگوں کے قتل عام کا سرٹیفیکیٹ کس نے دیا ہے؟سینیٹر سراج الحق

مرزا تنویر کا قتل وزیر اعلیٰ کی ناک کے نیچے ہوا ، پنجاب حکومت کو لوگوں کے قتل ...
مرزا تنویر کا قتل وزیر اعلیٰ کی ناک کے نیچے ہوا ، پنجاب حکومت کو لوگوں کے قتل عام کا سرٹیفیکیٹ کس نے دیا ہے؟سینیٹر سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے گزشتہ روزاندرون لاہور میں قتل ہونے والے جماعت اسلامی کے مقامی امیر مرزا تنویر بیگ ایڈووکیٹ کی نماز جنازہ کے بڑے اجتماع سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب حکومت کو لوگوں کے قتل عام کا سرٹیفیکیٹ کس نے دیا ہے؟حکمرانوں کو معصوم انسانوں کے خون کا جواب دینا پڑے گا،پنجاب میں ترقی نہیں انسانیت کی تذلیل ہورہی ہے ،گڈ گورننس کے دعویداروں نے انسانی خون بہانے کے علاوہ کیا کیا ہے؟مرزا تنویر بیگ کا قتل وزیر اعلیٰ کی ناک کے نیچے ہوا ہے ،اگر مقتول کے خاندان کو حکمرانوں نے انصاف نہ دیا تو ہمارے پاس حصول انصاف کے اور بھی کئی طریقے ہیں۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اگر مظلوم خاندان کو انصاف ملنے میں تاخیر ہوئی تو سمجھیں گے مرزا تنویر بیگ کے قتل میں حکمرانوں کا ہاتھ ہے،حکمرانوں کو قتل کا جواب دینا پڑے گا،حکمران اپنے سیاسی مخالفین کو چن چن کر قتل کر رہے ہیں اور اپنے خلاف مقدمہ بھی درج نہیں ہونے دیتے،لوگوں کو ایک ایف آئی آر درج کروانے کیلئے اسلام آباد تک ریلیاں نکالنے اور دھرنے دینے پرمجبورکر دیاجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ معلوم ہوتا ہے کہ لاہور میں بھی جنگل کا قانون ہے ،جہاں دن دیہاڑے قانون دان کو گولیوں کا نشانہ بنا دیا جاتا ہے اور قاتلوں کوکوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ ایک بے گناہ کی شہادت کا یہ واقعہ اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان میں اگر کوئی چیز سستی ہے تو وہ موت ہے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جو حکمران اپنے شہریوں کو تحفظ نہیں دے سکتے انہیں حکمرانی کا کوئی حق نہیں۔

مزید :

قومی -