کیمرے، پولیس اور ڈولفن فورس سب ناکام : ایم ایم عالم روڈ پر سرکاری گاڑی میں سوار نوجوان کی ڈرفٹنگ اور فائرنگ

کیمرے، پولیس اور ڈولفن فورس سب ناکام : ایم ایم عالم روڈ پر سرکاری گاڑی میں ...
کیمرے، پولیس اور ڈولفن فورس سب ناکام : ایم ایم عالم روڈ پر سرکاری گاڑی میں سوار نوجوان کی ڈرفٹنگ اور فائرنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سی سی ٹی وی کیمرے، پولیس اور ڈولفن فورس سب ناکام ہوگئے۔لاہور کے علاقے ایم ایم عالم روڈ پر سرکاری گاڑی میں سوار نوجوان سرعام ڈرفٹنگ اور فائرنگ کرتا رہا لیکن کسی نے اس کو نہ روکا۔
اے آر وائی اور دنیا نیوز کے مطابق جس گاڑی پر نوجوان سوار تھا اور ڈرفٹنگ کے ساتھ ساتھ فائرنگ بھی کر رہا تھا اس کی نمبر پلیٹ پر نمبر کی بجائے صرف ایڈیشنل کمشنر ایف بی آر لکھا تھا۔اس انتہائی مصروف سڑک پر بے شمار پولیس اہلکار اور پرائیویٹ گارڈ موجود ہوتے ہیں لیکن کسی کو اس نوجوان کو روکنے کی جرات نہ ہوئی۔دوسری طرف ریس کورس میں بھی کار اور موٹر سائیکل سوار نوجوان ون ویلنگ اور فائرنگ کرتے رہے لیکن کسی نے ان کو نہ روکا ۔ ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ ان کو پولیس کی سرپرستی حاصل ہے۔ ہر کمزور اور شریف آدمی کو چیک کرنے والی پیرو فورس، ڈولفن فورس اور دوسری پولیس فورس کسی کو نہ روک سکی۔ واضح رہے کہ جشن آزادی کے موقع پر بھی نہر پرنوجوانوں کی ٹولیاں فائرنگ کرتی رہیں لیکن پولیس ان کی بجائے دوسرے شریف لوگوں کو روکتی رہی۔

مزید :

لاہور -