کیا آپ کو معلوم ہے اہرامِ مصر سب سے پہلے مصر میں نہیں بنائے گئے بلکہ ۔۔۔ ایک ایسے ملک میں دریافت کر لیا کہ کسی نے کبھی تصور بھی نہ کیا تھا

کیا آپ کو معلوم ہے اہرامِ مصر سب سے پہلے مصر میں نہیں بنائے گئے بلکہ ۔۔۔ ایک ...
کیا آپ کو معلوم ہے اہرامِ مصر سب سے پہلے مصر میں نہیں بنائے گئے بلکہ ۔۔۔ ایک ایسے ملک میں دریافت کر لیا کہ کسی نے کبھی تصور بھی نہ کیا تھا

  

آستانہ(مانیٹرنگ ڈیسک) اہرام مصر دنیا کے عجوبوں میں شامل ہیں اور قدیم ترین اہرام ہیں لیکن اب ماہرین نے ان سے بھی زیادہ قدیم ایک اہرام دریافت کر لیا اور آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ یہ ہرم مصر نہیں بلکہ قازقستان میں دریافت کیا گیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا ہرم قازقستان کے شہر کاراگنڈا کے قریب سرے ارکا کے (Sary Arka)علاقے میں دریافت ہوا ہے اور یہ 3ہزار سال قدیم ہے۔ اگرچہ یہ ہرم اب انتہائی خستہ حالت میں ملا ہے تاہم طرز تعمیر میں یہ اہرام مصر کے بالکل مشابہہ ہے۔

مزیدپڑھیں:خاتون کی 1500 سال پرانی قبر دریافت، اندر سے ڈھانچے کے ساتھ ایسی چیز دریافت کہ کھدائی کرنے والوں کی آنکھیں بھی حیرت کے مارے کھلی کی کھلی رہ گئیں

رپورٹ کے مطابق یہ دریافت کاراگنڈا سٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین نے کی ہے۔ ماہرین کی ٹیم کے سربراہ وکٹر نوفزینوف کا کہنا ہے کہ ”اس ہرم کی عمارت کے تجزیئے سے معلوم ہوا ہے کہ یہ 3ہزار سال سے بھی قبل مقامی بادشاہ کے لیے بنایا گیا تھا۔ تاحال ہم نے اس ہرم کے اندر کی صورتحال معلوم نہیں کی لیکن رواں ہفتے ہی ہم اس کے اندر داخل ہوں گے۔ اس کے اندرسے ہمیں جو کچھ بھی ملے وہ ہم کاراگنڈا آرکائیولوجیکل میوزیم میں رکھیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان قدیم اشیاءکو دیکھ سکیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس