بھارتی فوج کی شرپسندی کُھل کر سامنے آگئی، فوجی دستے زبردستی ہمسایہ ملک میں گھس گئے، یہ ملک چین یا پاکستان نہیں بلکہ نام جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

بھارتی فوج کی شرپسندی کُھل کر سامنے آگئی، فوجی دستے زبردستی ہمسایہ ملک میں ...
بھارتی فوج کی شرپسندی کُھل کر سامنے آگئی، فوجی دستے زبردستی ہمسایہ ملک میں گھس گئے، یہ ملک چین یا پاکستان نہیں بلکہ نام جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ برس بھی بھارتی فوج کی طرف سے میانمر کی حدود میں جا کر کارروائی کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں اس کی قلعی کھل گئی تھی اور معلوم ہوا تھا کہ آپریشن کرنے والے فوجیوں کی جاری کی گئی تصاویر دراصل بھارتی حدود میں ہی لی گئی تھیں۔ اب ایک بار پھر ایسا ہی دعویٰ سامنے آ گیا ہے۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق میانمر میں کارروائی کا پہلا دعویٰ اس وقت کیا گیا تھا جب گزشتہ سال جون میں میانمر کی حدود سے بھارتی فورسز پر ایک حملہ کیا گیا جس میں 18فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔اس نئے دعوے کے مطابق فوج نے کئی سو میٹر تک میانمر کے اندر جا کر کارروائی کی۔ فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ ”بھارتی فوج نے گزشتہ جمعہ کی صبح ساڑھے 3بجے بارڈر پلر 151کے قریب بین الاقوامی سرحد عبور کی اور میانمر میں داخل ہو کر کاررائی کرکے واپس آ گئی۔ “

رپورٹ کے مطابق گزشتہ جون کے بعد بھارتی فوج کا یہ پہلا آپریشن ہے جو بین الاقوامی سرحد کی دوسری طرف جا کر کیا گیا۔ بھارتی وزارت داخلہ کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ ”میانمر میں یہ کارروائی ان آپریشنز کا ایک حصہ تھی جو سرحد پار موجود شدت پسندوں پر دباﺅ برقرار رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ یہ آپریشنز گزشتہ سال جون سے کیے جا رہے ہیں اور آئندہ بھی جاری رکھے جائیں گے۔“واضح رہے کہ جمعہ کے روز بھارتی فوجی حکام کی طرف سے اس خبر کی تردید کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ بھارتی فوج نے بین الاقوامی سرحد عبور نہیں کی تاہم مختلف حوالوں سے اس کی تصدیق سامنے آ رہی ہے۔

مزید : بین الاقوامی