سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں، کچھ نادان دوستوں نے آصف زرداری سے لڑایا: ذولفقار مرزا

سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں، کچھ نادان دوستوں نے آصف زرداری سے لڑایا: ...
سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں، کچھ نادان دوستوں نے آصف زرداری سے لڑایا: ذولفقار مرزا

  

بدین(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنما اور سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ کچھ نادان دوستوں نے میری پیٹھ میں چھرا گھونپ کر سابق صدر آصف زرداری سے لڑایا۔

جیو نیوز کے مطابق بدین میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں ہوتی۔ میرا جھگڑا آصف زرداری سے نہیں بلکہ ایم کیو ایم سے تھا۔میرا اور زرداری کا تعلق پارٹی سے بڑھ کر تھا لیکن کچھ نادانوں نے ہمیں لڑا دیا۔ان کا کہنا تھا کہ آنے والے وقت میں کیا ہو جائے کسی کو پتہ نہیں اس لئے میں کہتا ہوں کہ سیاست میں کل کی دشمنیاں دوستیوں میں بھی بدل سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری زرداری سے صلح ابھی دور کی بات ہے لیکن کل کیا ہوگامیں کچھ نہیں کہہ سکتا۔بلدیاتی الیکشن کے بعد نمائندوں کو خریدنے کیلئے پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ذوالفقار مرزا نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے رہنما آصف زرداری سے دوستی ختم ہونے کے بعد ان پر انتہائی سنگین الزامات لگائے تھے۔

مزید : قومی