دہشتگردی کیخلاف سب سے اہم کردار آرمی چیف کا ہے، جنوبی پنجاب میں آپریشن ہونا چاہئے: جنرل(ر) احسان الحق

دہشتگردی کیخلاف سب سے اہم کردار آرمی چیف کا ہے، جنوبی پنجاب میں آپریشن ہونا ...
دہشتگردی کیخلاف سب سے اہم کردار آرمی چیف کا ہے، جنوبی پنجاب میں آپریشن ہونا چاہئے: جنرل(ر) احسان الحق

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل(ر) احسان الحق نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف سب سے اہم کردار آرمی چیف کا ہے۔ دو سال میں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تیزی آئی ہے۔پاکستان میں ہر سطح پر کرپشن ہے۔کرپشن کا خاتمہ سب سے پہلی ترجیح ہونی چاہئے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”پاور پلے“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں مسائل کافی بڑھ رہے ہیں۔ وہاں بھی فوری طور پر آپریشن شروع کرنا چاہئے۔آپریشن کے دوران مقامی لوگوں کی مدد بہت ضروری ہوتی ہے اس لئے ان کو ساتھ ملانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔اختیارات کے معاملے سب کو مل کر فیصلہ کرنا ہوگا۔ ایسے معاملات پر جھگڑے سے منفی اثر پرتا ہے۔کہنے کو تو جمہوریت ہے لیکن نظر نہیں آرہی۔ان کا کہنا تھا کہ سول ملٹری تعلقات میں کئی بار مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں۔

مزید : قومی