اورنج لائن منصوبے پر اربوں روپے لگے ہیں ،شہبازشریف کی جائیداد ضبط کی جائے:پرویز الہی

اورنج لائن منصوبے پر اربوں روپے لگے ہیں ،شہبازشریف کی جائیداد ضبط کی ...
اورنج لائن منصوبے پر اربوں روپے لگے ہیں ،شہبازشریف کی جائیداد ضبط کی جائے:پرویز الہی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما پرویز الہی نے کہاہے کہ اورنج لائن منصوبے پر اربوں روپے لگے ہیں ،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی جائیداد ضبط کی جائے ۔تفصیلات کے مطابق پرویز الہی کا کہناتھا کہ شہبازشریف لاہور کو قومی ورثے سے محروم کرنے جارہے تھے ،لاہور ہائیکورٹ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کو روک کر قومی ورثے کو بچایاہے ،منصوبے پر اربوں روپے لگے ہیں ،شہبازشریف کی جائیداد ضبط کی جائے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے تاریخی عمارتوں کے اردگرد 200فٹ کی حدود کے اندراورنج لائن ٹرین منصوبے کی تعمیرات کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کردیا جس سے اورنج لائن ٹرین منصوبہ تعطل کا شکار ہوگیا ہے۔منصوبہ کے تحت اورنج لائن ٹرین 11تاریخیں عمارتوں کے پاس سے گزرنا تھی جسے عدالت میں سول سوسائٹی سمیت متعدد افراد کی طرف سے چیلنج کیا گیا تھا۔

مزید : لاہور