قصاص مل گیا تو ملک سے کرپشن ختم ہو جائے گی،گھروں میں بیٹھنے سے کچھ نہیں ہوگا، لوگ متحد ہو کر ظالم حکمرانوں کے گریبان پکڑ لیں: طاہر القادری

قصاص مل گیا تو ملک سے کرپشن ختم ہو جائے گی،گھروں میں بیٹھنے سے کچھ نہیں ہوگا، ...
قصاص مل گیا تو ملک سے کرپشن ختم ہو جائے گی،گھروں میں بیٹھنے سے کچھ نہیں ہوگا، لوگ متحد ہو کر ظالم حکمرانوں کے گریبان پکڑ لیں: طاہر القادری

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری نے کہا ہے کہ جس طرح ہمارے کارکنوں نے ظالم اور جابر حکمرانوں کیخلاف تاریخی احتجاج کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ۔قصاص تحریک انصاف کیلئے ہے۔ہمارے کارکنوں نے لوگوں کو ہمت دی۔

سانحہ ماڈل ٹاون کے شہدا کے قصاص کیلئے ”قصاص تحریک“ کے سلسلے میں ملک بھر کے 28شہروں میں دھرنوں کے شرکا سے ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو پارلیمنٹ وزیراعظم کا احتساب نہیں کر سکتی وہ جمہوریت کی کیا بات کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اب سب کو باہر نکلنا ہوگا لوگوں باہر نکلو اور ان ڈاکو حکمرانوں کے گریبان پکر لو۔ یہ صرف ماڈل ٹاون کے شہدا کے قصاص کا معاملہ نہیں بلکہ کرپشن کیخلاف تحریک کی ابتدا ہے۔ قاتلوں سے قصاص مل گیا تو پورے ملک میں انصاف ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اب قوم کو اٹھنا ہوگا۔سو لہ سولہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے گھروں میں بیٹھے رہنے۔ حکمرانوں کو گالیاں اور بد دعائیں دینے سے ظلم ختم نہیں ہوگا ا س کیلئے سب کو باہر نکلنا ہوگا۔ میں عوام سے کہتا ہوں کہ کب تک گھروں میں بیٹھے رہو گے۔میں نے اس لئے تحریک کی قیادت نہیں کی تاکہ کارکن قیادت کریں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ حکمران چالاک اور مکار ہیں ان جیسی عیاری کسی کے پاس نہیں ۔ ان کو بھگانے کیلئے متحد ہو کر احتجاج کرنا ہوگا۔ اب ڈاکٹروں، کسانوں، طلبا، بیٹیوں، بھائیوں، ماوں، انجینئروں، مزدوروں سمیت سب کو باہر نکلنا ہوگا۔ میں ان سے کہتا ہوں کہ ان ظالم حکمرانوں کا گریبان پکڑ لو۔ ان کو نہ چھوڑنا۔ظلم کرنے والے متحد اور مظلوم منتشر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماوں اور بیٹیوں کے سروں سے چادریں چھیننے والے ان ڈاکووں کیخلاف اٹھنا ہوگا ورنہ یہ ڈاکو کسی کو نہ چھوڑیں گے۔ کیا قائد اور اقبال کا پاکستان اس لئے بنایا تھا کہ یہ لٹیرے قوم کو لوٹتے رہیں۔انہوں نے اپنی تحریک کے شیدول کا اعلان بھی کیا جس کے مطابق 25کو ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں دھرنے ہونگے۔اس کے بعد ملتان، کوئٹہ اور پشاور کے نام آئیں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں