لاہور: خستہ مکان کی چھت گرنے سے شادی کی تقریب ماتم کدہ میں تبدیل، دو بچیوں سمیت پانچ خواتین جاں بحق

لاہور: خستہ مکان کی چھت گرنے سے شادی کی تقریب ماتم کدہ میں تبدیل، دو بچیوں ...
لاہور: خستہ مکان کی چھت گرنے سے شادی کی تقریب ماتم کدہ میں تبدیل، دو بچیوں سمیت پانچ خواتین جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے قدیمی علاقے اکبری گیٹ میں ایک خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے شادی والا گھر ماتم کدہ میں بدل گیا۔ اس سانحے میں 2 بچیوں سمیت 5 خواتین جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اکبری گیٹ میں مسجد وزیر خان کے قریب واقع گھر میں رات دیر گئے تک شادی کی تقریب جاری تھی کہ خستہ حال ہونے کے باعث مکان کی چھت گر گئی، حادثے میں 2 خواتین سمیت 5 خواتین جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہو گئے۔ علاقہ مکینوں اور امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو میو ہسپتال منتقل کیا ۔ جاں بحق ہونے والوں میں 25 سالہ مہوش، 9 سالہ ماہ نور، 8 سالہ اقصٰی، 35 سالہ دعا اور 50 سالہ تفسیلا بیگم شامل ہیں۔گھر کے مالک ضمیر کا کہنا ہے کہ اس نے تقریباً ایک سال قبل مکان کی دوبارہ تعمیر کے لئے درخواست دی تھی تاہم لاہور انتظامیہ نے نہ تو مکان بنانے کی اجازت دی اور نہ ہی تعمیر کے لئے خود کوئی انتظام کیا۔ واضح رہے کہ ورلڈ بینک اور لاہور انتظامیہ کے درمیان ہونے والے وال سٹی معاہدے کے تحت قومی ورثے کی تعمیر کے لئے ورلڈ بینک نے رقم فراہم کرنی تھی تاہم بڑے پیمانے پر کرپشن کے باعث مغلیہ دور کے تعمیر شدہ قومی ورثے کی تعمیر و مرمت کا کام شروع نہ ہو سکا۔

مزید :

قومی -