کرپشن الزامات میں گرفتار دبیر احمد دس روز کی حفاظتی ضمانت پر رہا

کرپشن الزامات میں گرفتار دبیر احمد دس روز کی حفاظتی ضمانت پر رہا
کرپشن الزامات میں گرفتار دبیر احمد دس روز کی حفاظتی ضمانت پر رہا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ اینٹی کرپشن نے انٹر بورڈ کراچی میں طلبہ سے رقم وصول کر کے نتائج میں تبدیلی کرنے کے الزام میں گذشتہ روز گرفتار ہونے والے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات دبیر احمد کو سندھ ہائیکورٹ کی حفاظتی ضمانت پیش کرنے پر رہا کر دیا۔

نجی ٹی وی جیونیوز کیمطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نذر محمدنے کہاہے کہ ڈپٹی کنٹرولر امتحانات دبیر احمد کو گذشتہ روز گرفتار کیا تھا،ان پر پیسوں کے عوض انٹر بورڈ کے نتائج میں تبدیلی کے الزامات سے متعلق تحقیقات جاری تھیں۔آج دبیر احمد کے وکیل کی جانب سے دس روزہ حفاظتی ضمانت کے کاغذات پیش کئے گئے، جس پر انہیں رہا کردیا گیا۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے بتایا کہ ضمانت کے باوجود ملزم دبیر احمد محکمہ اینٹی کرپشن سے تحقیقات میں تعاون کریں گے۔

مزید : کراچی