ریو اولمپکس کا آخری دن: برازیل نے مینز والی بال میں بھی گولڈ میڈل جیت لیا، تعداد سات ہوگئی، اختتامی تقریب صبح چار بجے ہوگی

ریو اولمپکس کا آخری دن: برازیل نے مینز والی بال میں بھی گولڈ میڈل جیت لیا، ...
ریو اولمپکس کا آخری دن: برازیل نے مینز والی بال میں بھی گولڈ میڈل جیت لیا، تعداد سات ہوگئی، اختتامی تقریب صبح چار بجے ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریو ڈی جنیرو(مانیٹرنگ ڈیسک) ریو اولمپکس کے 16ویں اور آخری دن برازیل نے مینز والی بال میں بھی گولڈ میڈل جیت لیا۔ اس طرح اس اولمپکس میں برازیل کے گولڈ میڈلز کی تعداد سات ہوگئی ہے۔
برازیل نے آخری دن فائنل میں اٹلی کو سٹریٹ گیمز میں تین صفر سے شکست دی۔ مقابلوں کے آخری روز 12گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہوا۔میڈلز کی دوڑ میں امریکہ نے سب کو پیچھے چھوڑا ہوا ہے۔ امریکہ گولڈ کے44تمغوں کے ساتھ 119میڈلز جیت چکا ہے ۔ برطانیہ نے چین کو پیچھے چھوڑ کر دوسری پوزیشن پر قبضہ کر لیا ۔ برطانیہ نے گولڈ کے 27میڈلز سمیت 66تمغے جیتے۔ چین گولڈ کے 26تمغوں سمیت 70میڈلز پر ہاتھ صاف کر چکا ہے۔ روس کا چوتھا اور جرمنی کا پانچواں نمبر ہے۔ریو اولمپکس کی اختتام پاکستانی وقت کے مطابق صبح چار بجے ہوگی۔ اس موقع پر ایک رنگا رنگ تقریب منعقد کی جائے گی جس میں دنیا کے نامور گلوکار بھی شریک ہوں گے۔

مزید :

کھیل -