نجم سیٹھی مستعفی ، احسان مانی نئے چیئرمین پی سی بی مقرر

نجم سیٹھی مستعفی ، احسان مانی نئے چیئرمین پی سی بی مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے اپنے استعفیٰ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نئے وزیراعظم کے حلف لینے کا اانتظار کر رہا تھا۔اپنے استعفے میں انہوں نے پی سی بی اور پاکستان کرکٹ کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بطور وزیراعظم عمران خان بورڈ کے سرپرست اعلیٰ ہیں اور اگر وہ اپنے کسی شخص کو پی سی بی میں لانا چاہتے ہیں تو مجھے اشارہ کردیں میں استعفیٰ دے دوں گا۔انہوں نے کہا تھا کہ نیا چیئرمین مقرر کرنا پیٹرن ان چیف کا استحقاق ہے۔جس دن تبدیلی کا اشارہ ملا پی سی بی کو خیر باد کہہ دوں گا'میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنی ذات کی خاطر عدم استحکام اور انتشار سے دوچار نہیں کرنا چاہتا، اگر مجھے عمران خان یا ان کے کسی بھی مشیر کی جانب سے یہ اشارہ مل گیا کہ وہ مجھے چیئرمین کی حیثیت سے نہیں دیکھنا چاہتے اور اپنا آدمی لانا چاہتے ہیں تو میں از خود پاکستان کرکٹ بورڈ کو خیر باد کہہ کر گھر چلا جاؤں گا'۔احسان مانی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا سربراہ مقرر کیے جانے کا امکان2013 کے عام انتخابات کے نتیجے میں مسلم لیگ ن اقتدار میں آئی تو نواز شریف کے قریب سمجھے جانے والے نجم سیٹھی کو کرکٹ بورڈ کی ذمہ داری سونپ دی گئیں جو ان عام انتخابات کے موقع پر پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پی سی بی میں چیئرمین کا عہدہ خالی ہوتا ہے تو قائم مقام چیئرمین کا عہدہ پی سی بی کے الیکشن کمشنر کو مل جائے گا۔احسان مانی کو پی سی بی چیئرمین مقرر کیے جانے کا فیصلہ ذرائع کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی کی جگہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق صدر احسان مانی کو پی سی بی کا چیئرمین مقرر کیے جانے کا فیصلہ کیا جاچکا ہے۔وزیراعظم عمران خان نیحلف اٹھانے کے بعد احسان مانی سے کرکٹ امورپربات کی اور انہیں پی سی بی کے لیے گرین سگنل دے چکے ہیں۔عمران خان کے قریبی دوست ذاکرخان کوممبر گورننگ بورڈ کواعتماد میں لینے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ذاکرخان پہلے ہی ممبر گورننگ بورڈ سے رابطہ کرچکے ہیں۔