سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ : جو کووچ کیکی نے سنگلز مقابلے میں میدان مارلیا

سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ : جو کووچ کیکی نے سنگلز مقابلے میں میدان مارلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(اے پی پی) سربیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار نوویک جوکووچ نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں سوئس سٹار راجر فیڈرر کو شکست دیکر نہ صرف سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ جیتا بلکہ تمام نو ماسٹرز 1,000 ٹورنامنٹس جیتنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔فائنل میچ میں نوویک جوکووچ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راجر فیڈرر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اس بڑی کامیابی کے ساتھ ہی جوکووچ نے ٹینس کھیل میں تاریخ رقم کرتے ہوئے تمام نو ماسٹرز 1,000 جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے۔ہالینڈ کی ٹینس سٹار کیکی برٹنز نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میچ میں رومانیہ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک سیمونا ہالپ کو اپ سیٹ شکست سے چار کیا۔جمی مرے اور برونو سوریز سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ایونٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میچ میں روبرٹ فرا اور جان سیبسٹین کیبل پر مشتمل کولمبین جوڑی کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا۔روس کی ٹینس سٹار ایکا مکارووا اور انکی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار لوسی ہراڈیکا نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز ایونٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں بیلجیئم کی ایلیسی مارٹنز اور انکی ہالینڈ کی جوڑی دار ڈیمی سچورز کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔