سوئنگ ایک فن ہے جو سیکھنے سے ہی آتا ہے: سرفراز نواز

سوئنگ ایک فن ہے جو سیکھنے سے ہی آتا ہے: سرفراز نواز

لاہور (سپورٹس رپورٹر)ریورس سوئنگ کے موجد لیجنڈری سرفراز نواز نے بھی آسٹریلین کرکٹرز کی بال ٹمپرنگ کو جیت کے لیے بڑا دھوکہ قرار دے دیا، کہتے ہیں سوئنگ ایک فن ہے جو سیکھنے سے ہی آتا ہے۔ماضی کے عظیم فاسٹ بولر سرفراز نواز نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بال ٹمپرنگ کرنے والے آسٹریلین کرکٹرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آسٹریلین کرکٹرز نے جیت کے لیے بال ٹمپرنگ یعنی دھوکہ دہی کی، ریورس سوئنگ ایک فن ہے جو سیکھنے آ جاتا ہے۔ریورس سوئنگ کے موجد سرفراز نواز نے کہا کہ انہوں نے سن ستر کے آخر میں اس کمال کو متعارف کرایا اور پھر عمران خان کو یہ گر سیکھایا جنہوں نے اس سے خوب نام کمایا۔ لیجنڈری فاسٹ بولر نے یہ بھی کہا کہ ٹو ڈبلیوز نے جب گیند کی رفتار اور دھار سے پوری دنیا پر دھاک بٹھائی تو دنیائے کرکٹ میں سوئنگ کے آرٹ کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی