آئرلینڈ کے ڈیوڈ ڈیلانی نے پہلی بار سکواڈ میں جگہ بنالی

آئرلینڈ کے ڈیوڈ ڈیلانی نے پہلی بار سکواڈ میں جگہ بنالی

ڈبلن(آئی این پی)آئرلینڈ نے آئندہ ماہ افغانستان کے خلاف شیڈول ہوم ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے الگ الگ ٹیموں کا اعلان کر دیا، نوجوان فاسٹ باؤلر ڈیوڈ ڈیلانی پہلی مرتبہ سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے، فاسٹ باؤلر بائیڈ رینکن کی انجری مسائل سے نجات پانے کے بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔آئرلینڈ اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ ون ڈے سکواڈ میں کپتان ولیم پورٹرفیلڈ، اینڈی بلبرائن، پیٹر چیس، ڈیوڈ ڈیلانی، جارج ڈوکریل، اینڈی میکبرائن، ٹم مورتگ، کیون اوبرائن، نیل اوبرائن، بائیڈ رینکن، جیمز شینن، سیمی سنگھ، پال سٹرلنگ اور گیری ولسن شامل ہیں۔جبکہ اعلان کردہ ٹی ٹونٹی سکواڈ کپتان گیری ولسن، اینڈی بلبرائن، پیٹر چیس، ڈیوڈ ڈیلانی، جارج ڈوکریل، جوش لٹل، اینڈی میکبرائن، کیون اوبرائن، ولیم پورٹرفیلڈ، بائیڈ رینکن، جیمز شینن، سیمی سنگھ، پال سٹرلنگ اور سٹورٹ تھامسن پر مشتمل ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی