سپر بائیک ایونٹ آئرلینڈ کے ڈرائیور نے جیت لیا

سپر بائیک ایونٹ آئرلینڈ کے ڈرائیور نے جیت لیا

نیویارک (دنیا نیوز )امریکا میں سپر بائیک ریسنگ کا دلچسپ ایونٹ آئرلینڈ کے ڈرائیور جوناتھن ری نے جیت لیا ہے۔امریکا میں موٹر بائیک ریسنگ کے دلچسپ مقابلے ہوئے، دنیا بھر کے ماہر ڈرائیورز نے شاندار پرفارمنس پیش کی۔ ایک دوسرے پر برتری کیلئے شرکا پرجوش نظر آئے۔تیز رفتاری کے باعث کچھ رائیڈرز حادثے کا شکار بھی ہو گئے، آئرلینڈ کے جوناتھن ری نے ساتھی ڈرائیورز کو آگے نکلنے کا موقع نہ دیا، انہوں نے کم ترین وقت میں مقررہ فاصلہ طے کر کے ایونٹ میں فتح حاصل کی۔امریکا میں اس طرح کے مقابلوں کو بہت زیادہ پسندیدگی کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔اس کی وجہ صرف حکومت سرپرستی اور تعاون ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکا میں سپر بائیک ریسنگ کا دلچسپ ایونٹ آئرلینڈ کے ڈرائیور جوناتھن ری نے جیت لیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی