آئی سی سی میچ فکسنگ سے نمٹنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی:رانا ٹنگا

آئی سی سی میچ فکسنگ سے نمٹنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی:رانا ٹنگا

کولمبو (آن لائن)ارجنا راناٹنگا نے عالمی گورننگ باڈی کے اینٹی کرپشن یونٹ کی کارکردگی پر ہی انگلی اٹھا دی، کہتے ہیں کہ سری لنکا میں کرپشن اپنے عروج پر ہے، آئی سی سی میچ فکسنگ سے نمٹنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی۔سری لنکا کو اکلوتا ورلڈ کپ جتوانے والے کپتان ارجنا راناٹنگا نے عالمی گورننگ باڈی کے اینٹی کرپشن یونٹ کی کارکردگی پر ہی انگلی اٹھادی۔سری لنکا کے سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے دعویٰ کیا ہے کہ سری لنکا میں کرپشن اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میچ فکسنگ سے نمٹنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔رانا ٹنگا اس وقت سری لنکا میں وزیر ہیں، وہ کہتے ہیں کہ قطری ٹی وی چینل کی ڈاکو مینٹری میں جتنے دعوے کیے گئے ہیں اس سے کہیں زیادہ سری لنکن کرکٹ میں کرپشن بڑھ چکی ہے، ان تمام الزامات کی مکمل تحقیقات ہونا چاہیے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی