ایشین گیمز : قومی ہاکی ٹیم کا فاتحانہ آغاز ، ہینڈبال میں گرین شرٹس کو شکست

ایشین گیمز : قومی ہاکی ٹیم کا فاتحانہ آغاز ، ہینڈبال میں گرین شرٹس کو شکست

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم نے تھائی لینڈ کو ہرا کر فاتحانہ آغاز کردیا۔ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم نے پہلے میچ میں تھائی لینڈ کی ٹیم کو 10-0 سے آؤٹ کلاس کر دیا، محمد عتیق نے 3 جبکہ محمد ابوبکر، محمدعرفان اور توثیق ارشد نے 2,2 جبکہ مبشر علی نے ایک گول اسکور کیا۔جکارتہ انڈونیشیا میں جاری میگا ایونٹ کے مینز ہاکی ایونٹ کے پہلے روز پاکستان ہاکی ٹیم نے پول بی میں اپنے پہلے میچ میں آغاز سے ہی کمزور حریف تھائی لینڈ کی ٹیم کو دباؤ میں رکھا۔ توثیق ارشد اور محمد عرفان نے پنالٹی کارنرز پر گول کیے۔بعد ازاں محمد عتیق اور محمد عرفان نے فیلڈ گول کرتے ہوئے ٹیم کو پہلے ہاف میں 4۔0 سے برتری دلا دی۔ دوسرے ہاف میں مبشر علی نے ایک، محمد عتیق، محمد ابوبکر اور توثیق ارشد نے 2، 2 گول کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعہ 10۔0 کر دیا۔ایشین گیمز میں قومی مینز ہینڈ بال ٹیم کو چائنیز تائپے نے 4 گولز سے شکست دیدی۔جکارتہ میں جاری ایونٹ کے ہینڈ بال گروپ 3 کے میچ میں پاکستان اور چائنیز تائپے کے مابین سخت مقابلہ ہوا، پہلے ہاف میں چائنیز تائپے نے 16۔14 کے سکور کے ساتھ 2 گولز کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے ہاف میں بھی کانٹے دار مقابلہ ہوا تاہم پاکستان کو 2 گولز کی کمی کی وجہ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور چائنیز تائپے کی ٹیم 20۔18 سے کامیاب رہی۔پاکستان کی جانب سے شاہد پرویز نے8، شاہد بشیر اور عاصم سعید نے7,7، محمد زبیر نے 4، حسرت حسین نے3، مزمل حسین نے 2 جب کہ عزیر عاطف نے ایک گول کیا۔ چائنیز تائپے کی جانب سے چاؤ سین چانگ نے 8، چین ینٹانگ نے6، وانگ تکانگ، شیو ییفان اور سین منگ نے 4,4، یوٹنگ، ہانگ سن وائی، ہانگ چن کانگ نے 3,3 اور لائی ہونگ شینگ نے ایک گول کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی