ایشین گیمز،قومی ہاکی ٹیم دوسرا میچ کل اومان کیخلاف کھیلے گی

ایشین گیمز،قومی ہاکی ٹیم دوسرا میچ کل اومان کیخلاف کھیلے گی

جکارتہ(آئی این پی)اٹھارہویں ایشیئن گیمز مینز میں فیلڈ ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز ہوچکا ہے جس میں میں شائقین ہاکی کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے ۔انڈونیشیا میں جاری میگا گیمز ہاکی ٹورنامنٹ پیر سے شروع ہو چکا ہے جس میں ایشیا کی 12 ٹیمیں طلائی تمغے کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی، ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں بھارت،، جنوبی کوریا، جاپان، سری لنکا،، ہانگ کانگ اور انڈونیشیا جبکہ گروپ بی میں پاکستان،، ملائیشیا، بنگلہ دیش،، اومان، تھائی لینڈ اور قازقستان شامل ہیں، پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ 22اگست کو اومان، تیسرا میچ 24اگست کوقازقستان ، چوتھا میچ 26اگست کو ملائیشیا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 28اگست کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی، دونوں گروپ سے ٹاپ دو، دو ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی، سیمی فائنلز 30اگست کو کھیلے جائیں گے، دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل یکم ستمبر کو شیڈول ہے اور اسی روز کانسی کے تمغے کیلئے بھی میچ کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی