ایشین گیمز مینز فٹ بال کا پری کوارٹر فائنل مرحلہ 23اگست کو شروع ہوگا

ایشین گیمز مینز فٹ بال کا پری کوارٹر فائنل مرحلہ 23اگست کو شروع ہوگا

جکارتہ(آئی این پی)اٹھارہویں ایشیئن گیمز مینز فٹ بال ایونٹ کا ناک آؤٹ مرحلہ 23 اگست سے شروع ہوگا۔ پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی۔انڈونیشیا میں جاری میگا گیمز میں مینز فٹ بال ایونٹ میں گروپ ڈی کے میچ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف نیپال کو 1 کے مقابلے میں 2 گولز کر کے پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا، اس کامیابی کے ساتھ ہی گرین شرٹس نے پری کوارٹر فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا اور پری کوارٹر فائنل مرحلہ 23 اگست سے شروع ہوگا۔فٹ بال ٹورنامنٹ میں کوارٹر فائنل مرحلہ 26 اگست سے شروع ہوگا اور دونوں سیمی فائنلز 29 اگست کو کھیلے جائینگے جبکہ طلائی تمغہ کے حصول کے لئے فائنل میچ یکم ستمبر کو کھیلا جائیگا ۔ واضح رہے کہ گرین شرٹس کو ابتدائی میچ میں ویتنام اور دوسرے میچ میں جاپان کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی