سوئٹزرلینڈ ، ٹرائی تھیلون گوستاف نے جیت لی

سوئٹزرلینڈ ، ٹرائی تھیلون گوستاف نے جیت لی

سوئٹزرلینڈ (آئی این پی)سوئٹزر لینڈ میں ہونے والی ٹرائی تھیلون ریس روس کے گوستاف نے جیت لی ہے۔ سوئٹزر لینڈ میں ٹرائی تھلون ریس کے دلچسپ ایونٹ کا آخری روز بھی شاندار رہا۔نامور ایتھلیٹس نے بھی ریس میں شرکت کی، شرکا نے مقابلے کا آغاز سوئمنگ سے کیا پھر سائیکلنگ کے بھی جوہر دکھائے، آخر میں دوڑ لگا کر فنش لائن سب سے پہلے عبور کرنے کیلئے خوب جان لگائی۔روس کے گوستاف نے مقررہ فاصلہ کم ترین وقت میں طے کر کے کامیابی حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی