ساتویں سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

ساتویں سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) نے آئندہ ماہ قطر میں شیڈول چھٹی ایشین ٹیم ایونٹ اور ساتویں سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا، ایونٹ 19 سے 25 ستمبر تک کھیلا جائے گا جس میں محمد آصف، بابر مسیح، محمد ماجد علی اور محمد بلال ملک کی نمائندگی کریں گے۔ پی بی ایس اے کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق دسویں قومی سنوکر چیمپئن شپ کے بعد تازہ ترین رینکنگ کے تحت میگا ایونٹس کیلئے کیوئسٹس کا چناؤ کیا گیا ہے، محمد آصف، بابر مسیح، محمد ماجد علی اور محمد بلال پر مشتمل چار رکنی ٹیم ایشین ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، چاروں کیوئسٹ باصلاحیت اور تجربہ کار ہیں، امید ہے کہ وہ ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج دیں گے۔