پاک فٹ سال اکیڈمی اسلام آباد کی سات رکنی ٹیم آج ترکی روانہ ہوگی

پاک فٹ سال اکیڈمی اسلام آباد کی سات رکنی ٹیم آج ترکی روانہ ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) پاک فٹ سال اکیڈمی اسلام آباد کی سات رکنی ٹیم (آج) منگل کو ترکی رووانہ ہوگی، اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عدنان سمیع نے بتایاکہ پاک فٹ سال اکیڈمی کی ٹیم استنبول فٹ سال اکیڈمی کے خلاف تین میچز کی سیریز استنبول میں کھیلے گی، یہ سیریز 24 اگست سے شروع گی، سات رکنی پاک اکیڈمی ٹیم کے کھلاڑیوں میں مصطفی، شہزاد، عبدالوہاب، الہم جب، ہنزل ملک، محمد احمد اورعبداللہ شامل ہیں جبکہ ٹیم کے ہمراہ مینجر فرائض نوید وڑائچ اور کوچ کے معین الدین انجام دیں گے، پاک اکیڈمی 26 اگست کو واپس وطن پہنچے گی۔