پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطائیوں کے مزید26اڈے بند کر دیے

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطائیوں کے مزید26اڈے بند کر دیے

لاہور (جنرل رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطا ئیوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران گزشتہ روز26عطائیوں کے اڈے بندکر دیے ۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کرکمیشن کی ٹیموں نے لاہور،گجرانوالہ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،اوکاڑہ اور خوشاب میں110علاج گاہوں پرچھاپے مارے اور 26عطائیت کے مراکزکو سربمہر کر دیا جبکہ ریکارڈ کے مطابق38عطائیوں نے عطائیت ترک کرکے دوسرے کاروبار شروع کرد یے ہیں۔سب سے زیادہ آٹھ اڈے گجرانوالہ میں،اوکاڑہ اورخوشاب ہر ایک میں پانچ جبکہ لاہوراورٹوبہ ٹیک سنگھ ہرایک میں چاراڈے سیل کیے گئے۔ کارروائیاں جاری رہیں گی

مزید : میٹروپولیٹن 1