22تا 28اگست عوامی مقامات پر سر ی پائے بھوننے پر پابندی

22تا 28اگست عوامی مقامات پر سر ی پائے بھوننے پر پابندی

لاہور (جنرل رپورٹر)محکمہ داخلہ حکومت پنجاب کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر کے پبلک مقامات پر قربانی کے جانوروں کے سری پائے جلانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت یہ پابندی 22اگست تا 28اگست مزید کسی ترمیم تک لاگو رہے گی۔محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1