عیدالاضحی ایثار اور قربانی کا درس عظیم دیتی ہے،سرفرازخان

عیدالاضحی ایثار اور قربانی کا درس عظیم دیتی ہے،سرفرازخان

لاہور(جنرل رپورٹر)ٹاؤن شپ کے سماجی و تاجر رہنما سابقہ جنرل کونسلر محمد سرفراز خان نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عید الاضحی ایثار اور قربانی کا درس عظیم دیتی ہے، محمد سرفراز خان نے ان تمام فرزندان توحید سے جنھیں رب کعبہ نے قربانی جیسی عظیم سنت ادا کرنے کی توفیق بخشی ہے، ان سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ اپنے قربانی کے جانوروں کا گوشت کئی کئی ماہ فریجوں اور ڈیپ فریزر میں سٹور کرنے کی بجائے غرباء، مساکین، اور مفلوک الحال لوگوں میں تقسیم کریں ، انہوں نے کہ بے شمار ایسے مجبور اوربے بس لوگ بھی ہوتے ہیں جو صرف عید کے ایام میں ہی پیٹ بھر کر گوشت کھاتے ہیں عید الاضحی کا فلسفہ اور مقصد بھی اس پر منحصر ہے کہ ہم غرباء کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔

سرفراز خان

مزید : میٹروپولیٹن 1