گستاخانہ خاکوں پر سویڈن کے سفیر کی طلبی خوش آئند ہے،منور حسین جماعتی

گستاخانہ خاکوں پر سویڈن کے سفیر کی طلبی خوش آئند ہے،منور حسین جماعتی

لاہور (سٹی رپورٹر) وفاقی کابینہ کا گستاخانہ خاکوں پر سویڈن کے سفیر کو طلب کر کے احتجاج کرنا زبردست اقدام ہے،اگر ماضی میں بھی ایسے احتجاج کیا جاتا تو آج اہل مغرب کو ایسی گستاخیوں کی جرآت نہ ہوتی اِن خیالات کا اظہار پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے اپنی رہائشگاہ پر ہونیوالے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پیر سید شفیق احمد شاہ، پاکستان ملت پارٹی کے چیئرمین محمدعبدالحق اعوان، پیر سید سعید احمد گجراتی اور پیر سید عثمان توکلی نے شرکت کی۔ پیر منور حسین شاہ جماعتی نے مزید کہا کہ صرف احتجاج ہی کافی نہیں نئی حکومت کو ہالینڈ کے ساتھ سخت رویہ اپنانے ہوتے ہوئے اس طرح کے واقعات کا سد باب کرنا ہو گا۔پیر منور حسین جماعتی نے مزید کہا کہ کوئی بھی مذہب کسی دوسرے مذہب کی گستاخی کی اجازت نہیں دیتا اہل مغرب کو اب ایسی شرارتوں سے باز رکھنے کے لئے مسلم حکمرانوں کو سخت رویہ اپنانا ہی ہو گا

مزید : میٹروپولیٹن 1