245تبظیموں اور این جی اوز کو کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت

245تبظیموں اور این جی اوز کو کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت

 لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے عید کے ایام میں قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر245تنظیموں و این جی اوزکواجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سالوں کی نسبت زیادہ تنظیموں و این جی اوز کو کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیموں و این جی اوز کو اجازت سخت سکرونٹی کے بعد دی گئی اور سکرونٹی میں ضلعی انتظامیہ و قانون ی نافذ کرنے والے اداروں کے افسران شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ اجازت نامہ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایت کی روشنی میں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ تنظیموں و این جی اوز کو صرف سڑکوں پر کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت دی گئی ہے اورکچھ تنظیموں و مدارس کو صرف تنظیموں و مدارس کی بلڈنگ میں کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر تنظیم و این جی او کے اجازت نامہ میں کھالیں اکٹھی کرنے کے مقامات کا بھی تعین کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعین کردہ مقام کے علاوہ کھالیں کسی دوسرے مقام سے اکٹھی کرنے کی ہرگز اجازت نہ ہو گی اوراجازت نامہ کے بغیر کھالیں اکٹھی کرنے پر سخت کاروائی ہو گی۔ ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں زون کی سطح پرا نفورسمنٹ ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہوں گی اورغیر قانونی طور پر کھالیں اکٹھی کرنے پر مقدمات درج کروائے جا ئیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1