سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلزسکول پکی ٹھٹھی کے وفد کا دورہ ایوان کارکنان

سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلزسکول پکی ٹھٹھی کے وفد کا دورہ ایوان کارکنان

لاہور(پ ر)سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ پکی ٹھٹھی‘ سمن آباد‘لاہورکی طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور اقراء عیان الاطفال سکول‘ گرین ٹاؤن‘لاہورکے طلبااور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظم ؒ ، -1شاہراہِ نظرےۂ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ مقبول عام ہائی سکول‘ جی او آر‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ شادمان کالونی‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جونےئر ماڈل پرائمری سکول‘ مسجد وزیر خان‘لاہور اورگورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ اندرون دہلی گیٹ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد413تھی۔

ایوان کارکنان

مزید : میٹروپولیٹن 1