ایوان اقتدار سے کفایت شعاری کا اعلان زبردست اقدام ہے،عمران بشیر
لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین پاک چائنہ بزنس فورم عمران بشیر نے کہاہے کہ عمران خان کو وزیراعظم پاکستان کا مسند سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں نومنتخب وزیراعظم پاکستان نے پہلی تقریر میں جن اقدامات کا ذکر کیا اگر وہ ان کو ممکن بنانے میں کامیاب ہوگئے تو ملک میں خوشحالی اور روشنی کی ایک نئی سحر کا آغاز ہوجائے گا ۔ اپنے ایک بیان میں ا ن کا مزید کہنا تھا کہ ایوان اقتدار میں سادگی اور کفایت شعاری کا اعلان نئی حکومت کا بہترین کارنامہ ہے جس سے ملکی معیشت پر بوجھ کم ہوگا اور ملک ترقی کی نئی منازل طے کرے گا ۔