چودھری اعتزاز احسن صدر مملکت کیلئے ایک بہترین چوائس ہیں،اشرف بھٹی

چودھری اعتزاز احسن صدر مملکت کیلئے ایک بہترین چوائس ہیں،اشرف بھٹی

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ چودھری اعتزاز احسن صدر مملکت کے لئے ایک بہترین چوائس ہیں پیپلز پارٹی ہی نہیں تمام اپوزیشن جماعتیں مشترکہ طور پر انہیں منتخب کریں گی اور وہ پاکستان کے صدر بنیں گے ان کے صدر منتخب ہونے سے پاکستان کو ایک بہترین پڑھا لکھا اور ماہر قانون دان کی شکل میں صدر ملے گا جس کی وجہ سے صدر کے اس عہدے کو بھی چار چاند لگ جائیں گے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے قائد آصف علی زرداری نے ہمیشہ کارکنوں کو نوازا ہے وہ جس عہدے پر خود فائز رہے اسی عہدے کے لئے انہوں نے پارٹی کارکن کو نامزد کیا ہے حالانکہ دوسری پارٹیوں میں اس طرح کی کوئی روائت ہی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی اہمیت نہ تو پہلے کم ہوئی تھی اور نہ ہی آئندہ کم ہو سکے گی ہم ایک مثبت رول ادا کرتے رہیں گے اور وزیراعظم عمران خان کو ان کے وعدے یاد کرواتے رہیں گے اور انہیں کسی بھی قیمت پر عوام سے زیادتی نہیں کرنے دیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1