100روزہ پروگرام پر عملدرآمد سے ملک کی سمت کا تعین ہو جائیگا،مسرت جمشید

100روزہ پروگرام پر عملدرآمد سے ملک کی سمت کا تعین ہو جائیگا،مسرت جمشید

لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کہ انشا اللہ 100روزہ پروگرام پر عملدرآمد سے ہی ملک کی سمت کا تعین ہو جائے گا اور ملک ترقی کیلئے ٹیک آف کی پوزیشن میں ہوگا ۔ پی ٹی آئی کے دور میں پاکستان ایشیاء کاٹائیگر بنے گا بلکہ اس کا شمار دنیا کی مضبوط معیشتوں میں ہوگا۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ خواتین کوقومی دھارے میں شامل کریں گے اور انہیں برابری کے حقوق میسر آئیں گے۔بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ مرکوز کریں گے کیونکہ ایک پڑھی لکھی ماں ایک پڑھا لکھا خاندان ہوتا ہے ۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ پوری قوم ملک کو درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے وزیراعظم عمران خان کے شانہ بشانہ ہے اور انہیں ہر طرح کی سپورٹ دینے کیلئے تیار ہے ۔ مسرت چیمہ نے وفد کی جانب سے خواتین کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کیلئے دی جانے والی تجاویز کو اسمبلی فورم پر پیش کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1