کارٹون ڈورے مون پر فوری پابندی لگانے کے مطالبے کی قرارداد جمع

کارٹون ڈورے مون پر فوری پابندی لگانے کے مطالبے کی قرارداد جمع

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کارٹون ڈورے مون پر فوری پابندی لگانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی،ہندی ڈب کارٹون اور ڈورے مون پر فوری پابندی لگائی جائے۔بچے گھروں میں اردو کی بجائے ہندی زبان بولنا شروع ہو گئے ہیں جو ہمارے ملک کے رسوم و رواج کیخلاف ہے۔اس سے بچوں کی نشونما پر منفی اثرات پڑھ رہے ہیں۔ڈورے مون تصوراتی اور جادوئی دنیا میں کام کرتا ہے جس سے بچے بے حد متاثر ہو رہے ہیں ۔لہذا یہ ایوان وفاقی حکومت اور پیمراء سے مطالبہ کرتا ہے کہ فوری طور پر ہندی کارٹون اور ڈورے مون پر پابندی لگائی جائے۔

ڈورے مون

مزید : میٹروپولیٹن 1