پی ٹی آئی کو زبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلانے دیں گے،سیف الملوک کھوکھر

پی ٹی آئی کو زبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلانے دیں گے،سیف الملوک کھوکھر

لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ملک سیف الموک کھوکھر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے بڑے بڑے دعوے اور عوام کو سنہری خواب تو بڑے دکھائے تھے اب ان دعوں پر کام کرکے بھی دکھائے ہم پی ٹی آئی کو زبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلانے دیں گے بلکہ عملی کام پر مجبور کریں گے اگر پی ٹی آئی نے ڈلیور نہ کیا تو پھر ہم اس کو بتائیں گے کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے پنجاب میں میاں حمزہ شہباز شریف اور قومی اسمبلی میں انہیں میاں شہباز شریف روز آئنہ دکھاتے رہیں گے ۔کھوکھر پیلس میں ملاقات کے لئے آنے والے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو شخص اپنے حلقہ انتخاب تونسہ کو ترقی نہ دلواسکا وہ پنجاب میں کیا ترقی کرے گا ہمیں تواس بات کا خدشہ ہے کہ جو ترقی پنجاب میں میاں شہباز شریف نے بپا کی تھی اب کہیں وہ رک نہ جائے ضرورت اس امر کی ہے کہ میاں شہباز شریف کی سوچ کے مطابق پنجاب کو چلایا جائے اسی میں پنجاب اور پاکستان کی ترقی ہے ۔انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ عمران خان کو کوئی صاف ستھرا بندہ نہ مل سکا کہ جو کو وہ پنجاب کا وزیراعلی بناتے آج عمران خان کی کابینہ میں ایک آمر پرویز مشرف کی کابینہ کے وزیر بیٹھے ہیں عمران خان کی تبدیلی ہوا میں اڑ چکی ہے ۔

سیف الملوک

مزید : میٹروپولیٹن 1