سابق نگراں وزیر زراعت کا دورہ محکمہ تعلقات عامہ،افسران کو شیلڈز پیش کیں

سابق نگراں وزیر زراعت کا دورہ محکمہ تعلقات عامہ،افسران کو شیلڈز پیش کیں

لاہور (جنرل رپورٹر) سابق نگران صوبائی وزیر زراعت و خوراک سردار تنویر الیاس خان نے محکمہ تعلقات عامہ ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ پنجاب نبیلہ غضنفر سے ملاقات کی۔ ڈائریکٹر نیوز محمد رؤف، ڈپٹی ڈائریکٹر پریس انفارمیشن اور دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔سابق نگران وزیر زراعت و خوراک سردار تنویر الیاس نے الیکشن 2018ء کے انعقاد کے موقع پر بہترین میڈیا مینجمنٹ ، نگران حکومت کے آئینی کردار کی تشہیر اور شفاف انداز میں انتخابات کے انعقاد کے لئے ڈی جی پی آر نبیلہ غضنفر اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو بے حد سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی پی آر نبیلہ غضنفر نے جدید ذرائع ابلاغ کے فروغ اور محکمہ میں پرنٹ و سوشل میڈیا سیل، کمپیوٹرائزڈ شعبہ اشتہارات اور الیکٹرانک میڈیا مانیٹرنگ سیل میں جدید سہولیات فراہم کیں جس کی وجہ سے میڈیا کو الیکشن کے انعقاد ، ووٹنگ کے عمل اور نتائج سے آگاہی کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ مستند معلومات کی آگاہی یقینی بنائی جا سکی۔سردار تنویر الیاس خان نے نگران حکومت کے دور میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈی جی پی آر نبیلہ غضنفر اور پبلک ریلیشننگ آفیسر امجد کلیار کو یادگاری شیلڈ بھی دی۔

وزیر زراعت

مزید : میٹروپولیٹن 1