وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں عوامی امنگوں کی ترجمانی کی،مراد راس

وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں عوامی امنگوں کی ترجمانی کی،مراد راس

لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ عمران کا قوم سے خطاب عوامی جذبات کی ترجمان تھا اُن کے خطاب سے مخالفین کی صفوں میں سکتہ طاری ہو گیا ہے اپنے ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت روایتی حکومتوں کے برعکس عام آدمی کے مسائل پر خصوصی توجہ دے گی اور اُن کے بنیادی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی پالیسیاں تشکیل دے گی۔ ماضی کی حکومتوں نے عوام کے مسائل کو اپنی ترجیحات میں شامل نہیں رکھا جس کی وجہ سے یہ مسائل گھمبیر صورت حال اختیار کر چکے ہیں۔

مراد راس

مزید : میٹروپولیٹن 1