نئے وزیراعظم کا پاکستانی قوم سے متاثر کن خطاب

نئے وزیراعظم کا پاکستانی قوم سے متاثر کن خطاب
نئے وزیراعظم کا پاکستانی قوم سے متاثر کن خطاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جناب کپتان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا اور باقاعدہ طورپر پاکستان کے بائیسویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا تے ہی ایوان وزیر اعظم میں دفتری امور بھی سنبھال لئے اور امور سنبھالتے ہی انھوں نے بذریعہ ویڈیو پیغام قوم سے خطاب کیا جسے ملک بھر کے چینلوں پر نشر کیا گیا ۔جب عمران خان بحیثیت وزیر اعظم پاکستانی قوم سے خطاب کر رہے تھے تو اس وقت ہم بھور بن میں موجود تھے اور ہمارے ساتھ راجہ اصرارْ خرم ملک ، توصیف عباسی نبیل ستّی، نوید ستّی سہالوی صاحب بھی۔

موجود تھے ،جب مقامی ٹی وی سے نئے وزیر اعظم کی تقریر نشر ہو رہی تھی تو ہم بھور بن کے مقامی ہوٹل میں کھانا کھانے کے لئے بیٹھے ہوئے تھے۔ ہمارے میزبان توصیف عباسی اور نبیل ستّی تھے ،تاہم کہنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم نے اور ہمارے دوستوں نے اکٹھے ہی خطاب سنا۔ ہمارے دوست جناب شاہد خاقان عباسی کے حلقے کے رہائشی ہیں ۔

ہم ہی کیا ہمارے بہت سے دوست بھی وزیراعظم کے خطاب سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے ۔ وزیراعظم کی تقریر کے حوالے سے بتایا گیا کہ نشر کردہ ویڈیو ایڈٹ کر کے چلائی گئی۔
نئے وزیراعظم کی تقریر سن کر دوست خاصے جذباتی ہو گئے بہت سے دوستوں کا کہنا تھا کہ آج سے پہلے کسی بھی وزیراعظم نے اتنا سادہ اور متاثر کن خطاب عوام سے نہیں کیا، تقریباً ایک گھنٹے تک مسلسل خطاب میں جناب کپتان نے جو باتیں کیں وہ یقیناًعام آدمی کے لئے متاثر کن ہی تھیں، پاکستانی عوام یقیناًسادہ لوح ہیں اور بہکاوے میں جلدی آ جاتے ہیں۔

اب جو باتیں جناب کپتان نے عوام سے کیں یقیناًبہت اچھے خیالات تھے اور عوام کو اب امید ہے کہ ان کا نیا وزیر اعظم جس نے جو نئے سپنے عوام کو دکھائے ان کی تعبیر بھی ممکن ہو تو یقیناًعوام کے لئے باعث مسرت ہو گی ۔عوام کو اس بات کی بھی خوشی ہو گی کہ ان کی ریاست کے اندر عین اسلامی طریقے سے انہیں ان کے جائز حقوق ملیں گے۔

ہمارے نئے وزیر اعظم نے اور بھی بہتسی امید افزا باتیں کیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ بڑی بڑی باتیں وخواب دکھانے والے عوام کے دلوں پر راج کر سکیں گے کہ نہیں یہ بات بھی وقت ہی بتا سکتا ہے۔ فی الحال ہمیں دیں اجازت ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگہبان رب راکھا۔

مزید :

رائے -کالم -