فیڈرل بورڈ انٹر میڈیٹ امتحان، مجموعی طور پر پہلی پوزیشن پنجاب کالجز کے نام

فیڈرل بورڈ انٹر میڈیٹ امتحان، مجموعی طور پر پہلی پوزیشن پنجاب کالجز کے نام

لاہور(پ ر)حالیہ اعلان کر دہ فیڈرل بورڈ انٹر میڈیٹ نتا ئج 2018 میں پنجاب کالج کے طلباء وطالبات نے شاندار تعلیمی کارکر دگی کا مظاہرہ کر تے ہوئے کل 12پوزیشنز حاصل کیں جبکہ مجموعی طور پر پہلی پوزیشن پنجاب کالجز کے تین طالب علموں نے شیئر کیں اور مجموعی طور پردوسری پوزیشن بھی پنجاب کالج کے حصہ میں آئی ،تفصیلات کے مطابق4 پوزیشنز پنجاب کالجز سرگودھا جبکہ 4 پوزیشنز پنجاب کالجزاسلام آباد نے حاصل کیں۔ حماد سلیم ، مومنہ ماہم اور معصومہ زینب بخاری 1058/1100نمبروں کے ساتھ مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے علاوہ پری میڈیکل گروپ میں بھی اول رہے۔ پنجاب کالج کے ہی طالب علم محمد معیز مبشر 1057/1100 نمبروں کے ساتھ مجموعی طور پر دوسری اور پری میڈیکل گروپ میں بھی دوئم پوزیشن کے حقدار ٹھرے۔کامرس گروپ (گرلز)میں بسماء انور اور علیزے شاہد نے بالترتیب پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ کامرس گروپ (بوائز)میں مہران حبیب نے دوسری پوزیشن لی۔ ربیعہ سجاد نے جنرل سائنس گروپ(گرلز) میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔تمام پو زیشن ہولڈرز نے اپنی شاندار کامیابی کورب کریم کا کرم، اساتذہ کی کاوشوں، اپنی محنت او ر والدین کی دعاؤں کا ثمر قرار دیا۔

پو زیشن حا صل کر نے والے طلباء و طالبات کے مطابق پنجاب کالج کی فیکلٹی بہترین اور قابل ہے ۔اور یہاں تعلیم دینے کا طریقہء کار دیگر تعلیمی اداروں سے کہیں بہتر ہے۔ جو کہ طالب علموں کو شاندار نتائج حاصل کرنے میں مدد دیتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4