یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کی طالبہ کا اعزاز

یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کی طالبہ کا اعزاز
یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کی طالبہ کا اعزاز

  

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کی طالبہ ماہ نور ناصر نے لاہور بورڈ نویں جماعت کے امتحانات 2018میں 502 نمبرحاصل کئے ۔ اس موقع پر یونیک گروپ میں ایک تقریب کے دوران ڈائریکٹر اکیڈمکس یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر وسیم انور چوہدری نے کہا کہ ماہ نور کی جانب سے لاہور بورڈ میں 502نمبرحاصل کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ یونیک گروپ میں نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ادارہ اور خصوصا اساتذہ سرگرم عمل رہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یونیک گروپ کے ا ساتذہ کی محنت اور لگن کے باعث ماہنور کو یہ شاندار کامیابی حاصل ہوئی اور یہی وجہ ہے کہ گزشتہ تین دہائیوں سے میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں یونیک کے طلبہ نمایاں پوزیشنز حاصل کرتے آرہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4