پیپلز پارٹی کے سینئر کارکن فقیر حسین صدر پی پی 144 مقرر

پیپلز پارٹی کے سینئر کارکن فقیر حسین صدر پی پی 144 مقرر

لاہور(نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی کے سینئر کارکن فقیر حسین صدر پی پی 144 لاہورجبکہ فرزند علی گھمن کو جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ۔

اس ضمن میں پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

صدر پیپلز پارٹی عزیز الرحمن چن کا کہنا ہے کہ دونوں کارکنان پاکستا ن پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکنان ہیں ان کی پارٹی کے لیے بہت قربانیا ں ہیں ۔ بطور عوامی نمائندے اپنے حلقہ کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے پوری محنت سے کام کریں گے ۔پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن فرزند گھمن کو جنرل سیکرٹری PP144تقررکا نوٹیفکیشن دے رہے ہیں ۔دیگر کارکنان بھی ہمراہ موجود ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4