عمرا ن خان کے وزیراعظم بننے پر مہرنعیم اللہ تاج کے ڈیرے پر جشن

عمرا ن خان کے وزیراعظم بننے پر مہرنعیم اللہ تاج کے ڈیرے پر جشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( نمائندہ خصوصی )پی ٹی آئی چئیرمین عمرا ن خان کے وزیراعظم بننے کی خوشی میں یوتھ ونگ کے سینئر مرکزی رہنما مہرنعیم اللہ تاج کے ڈیرے چونگی امرسدھو پر جشن منایا گیا اور مٹھائی تقسیم کی گئی اس موقع پر بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی اور کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے ۔ اس موقع پر مہر نعیم اللہ تاج عمران خان کی بائیس سالہ جدو جہد آج رنگ لے آئی ۔ عمران خان کے وزیر اعظم بننے کی وجہ سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گااور کرپٹ مافیا قانون کی گرفت میں ہو گا ، عمران حکومت کے پہلے 100(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت سے ہزار گنا بہتر ہونگے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں حکومت تحریک انصاف کی ہی ہو گی ہمارے پاس عددی اکثریت ہے۔


پنجاب میں بہت مدت بعد عوام کی حقیقی نمائندہ حکومت آئے گی۔ پاکستان تحریک انصاف ایک نظریاتی جماعت ہے اور ایک نظریہ کے تحت ملک میں کام کر رہی ہے ملک و قوم کی ترقی اور کرپشن سے پاک معاشرہ ہمارا ویژن ہے۔