عمران خان کا 100روزہ پلان حقیقی تبدیلی کا باعث بنے گا، نذیر چوہان

عمران خان کا 100روزہ پلان حقیقی تبدیلی کا باعث بنے گا، نذیر چوہان

لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے نذیر چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا سو روزہ پلان ہی پاکستان میں ایک حقیقی تبدیلی کا باعث بن جائے گا وہ خود بھی حلف اٹھانے کے بعد سادگی اپنا نا شروع ہو گئے ہیں اور اپنی کابینہ کو بھی وہ سادگی سے ہی کام کرنے دیں گے نہ تو وہ خود سرکاری خرچ کو اپنی زات پر استعمال کریں گے اور نہ ہی اپنی کابینہ کے کسی بندے کو سرکاری خرچ استعمال کرنے دیں گے ۔اپنے آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے قوم سے کئے گئے خطاب کو ہمارے سیاسی مخالفین بھی سراہنے پر مجبور ہو گئے ہیں عمران خان نے اپنی ترجیحات کے بارے میں قوم کو بتادیا ہے غربت مہنگائی اور بے روز فاری کے خاتمے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی وہ ہوتی ہے کہ جس کو مخالفین بھی مانیں اور پی ٹی آئی کی حکومت ہی تبدیلی کی بنیاد بنے گی ۔

ہم ہر سیکٹر میں وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہر شعبے میں بہتری لیکر آئیں گے۔

اور عوام کو ہر گزرتے دن کے ساتھ ہر شعبے میں بہتری ہوتی ہوئی دکھائی دے گی۔

پلان

مزید : میٹروپولیٹن 4