عمران خان عوام کیلئے امید کی آخری کرن ہیں،رانا عبدالسمیع

عمران خان عوام کیلئے امید کی آخری کرن ہیں،رانا عبدالسمیع

لاہور ( نما ئندہ خصو صی ) تحریک انصاف کے سینئر مرکز ی رہنمارانا عبدالسمیع نے کہاہے کہ عمران خان عوام کیلئے امید کی آخری کرن ہیں،پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہو رہا ہے کہ ایک نظرانداز شدہ علاقے سے وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا گیا ہے، پنجاب کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے،وزیر اعلی پنجاب بہترین آدمی ہیں ہم صوبے کی تقدیر بدل کر دکھائیں گے، پنجاب کے عوام کو مایوس نہیں ترقی اور خوشحالی دیں گے ۔ وزیراعظم عمران خان نے بہتر کابینہ تشکیل دے کرثابت کر دیاکہ وہ واقعی تبدیلی لانا چاہتے ہیں اور ملکی مسائل حل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی سوچ بھی ہے، وژن بھی ہے اور عملدرآمد بھی کریں گے۔

، امید ہے عمران خان قوم سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے قوم کی وزیرِ اعظم عمران خان سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔وزیرِ اعظم عمران خان کو قوم کا اعتماد حاصل ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب وزیرِ اعظم ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لیے سود مند ثابت ہونگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4