مصری میں لوہا مارکیٹ میں چوتھے واٹر فلٹریشن کا افتتاح بھی کر دیا گیا

مصری میں لوہا مارکیٹ میں چوتھے واٹر فلٹریشن کا افتتاح بھی کر دیا گیا

لاہور(پ ر)مصری شاہ لوہا مارکیٹ کے مرکزی صدر چوہدری عامر صدیق نے تاجر رہنماؤں کے ہمراہ ایشیا کی سب سے بڑی مارکیٹ میں چوتھے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا ہے ،یونس خان،بشیر کمبوہ،چوہدری طلعت حسین،سید پرویز شاہ،جمیل احمدسمیت سینئر تاجر رہنماؤں کی ایک کثیر تعداد نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر آئرن مرچنٹ ایسو سی ایشن چوہدری عامر صدیق نے کہا کہ لوہا مارکیٹ کی برادری اور علاقہ مکینوں کی ضروریا ت کے پیش نظر واٹر فلتریشن پلانٹ لگائے گئے ہیں تاکہ اہل اور تاجروں ،مزدو روں کو پینے کا صاف پانی میسر آسکے۔اس سے پہلے بھی متعدد ترقیاتی اور فلاحی کام کروائے ہیں جن میں قابل ذکر الحدید میڈیکل سنٹر ،واٹر فلٹریشن پلانٹ مارکیٹ میں صفائی کے انتظامات،مصری شاہ سے تجاوزات کا خاتمہ،سڑکوں کی تعمیر سر فہرست ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4