محنت کشوں کی تنظیموں کے ساتھ ملکر پنشن کیلئے آگہی مہم شروع کرینگے ،جواد احمد

محنت کشوں کی تنظیموں کے ساتھ ملکر پنشن کیلئے آگہی مہم شروع کرینگے ،جواد احمد

لاہور (نمائندہ خصوصی ) چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا کہ ہم تمام محنت کشوں کی تنظیموں کے ساتھ ملکر ضعیف العمری پنشن کے لئے آگہی مہم شروع کررہے ہیں، اور ملکی سطح پر اس کے حل کے لئے کام کیا جائے گاان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں محنت کشوں کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کی ترجیح میں ملک کے 7کروڑ محنت کشوں کے لئے کوئی پالیسی نہیں ہے۔ برابری پارٹی پاکستان ملک کے محنت کشوں ، مڈل کلاس اور نوجوانوں کو ساتھ لیکر ان کے مسائل کے حل کے لئے جدوجہد کر رہی ہے اس موقع پر برابری پارٹی پاکستان کی سینئر وائس چیئرپرسن ڈاکٹر شہناز خاں نے EOBIکے تحت رجسٹرڈ ورکرز کی پنشن میں فوری اضافہ کا مطالبہ کیا ہیان کا کہنا تھا کہ ورکرز کو اس وقت 5250روپے پینشن دی جارہی ہے جو کہ اس وقت مہنگائی گزر اوقات کے لئے انتہائی کم ہے حکومت فوری طورپر ا س میں اضافہ کریں جب کہ ہر سال مجموعی طور پر اس مین 10 فی صد اضافے کو بھی یقینی بنایا جائے۔

پارٹی اجلاس میں ضعیف العمری پینشن ،ای او بی آئی ورکرز کارڈزاور ای او بی آئی کے بجٹ میں ورکرز کی پینشن کے حوالے سے رقم مختص کرنے کے حوالے سے بھی قراردادیں پیش کی گئیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4